Publication of the paper in the journal means the author assigns copyright to MRJ including the rights to electronic publishing. However, authors may use their material in other publications acknowledging MRJ as the original place of publication.
تمام مقالے مدیر کے نام درج ذیل برقی پتے پر ارسال کیجیے:
(۱) mrj.pk2011@gmail.com (۲) profdrishaq@gmail.com
مقالہ کی اصل کاپی کے ساتھ تین عدد عکسی نقول بھی مجلہ کے دفتر ’بنام مدیر‘ ارسال فرمائیے۔
مقالے A4 سائز کے صفحہ پر ، M.S Word میں بھیجیے۔ فونٹ سائز بالترتیب 11 اور 14 ہو۔
مقالہ کے شروع میں ۲۰۰ ؍الفاظ پر مشتمل خلاصہ (Abstract) انگریزی میں تحریر کیجیے۔ اس میں مقالہ کے موضوع کا ترجمہ اور تعارف دیا جائے۔
مقالہ کے کلیدی الفاظ (Key words) انگریزی زبان میں انگریزی خلاصہ (Abstract) کے بعد تحریر کیجیے۔
مقالہ کے پہلے صفحہ پر صرف اپنا تعارف یعنی اپنا مکمل نام، خط و کتابت کا پتا، دفتر کا پتا، فون/ موبائل نمبر/ فیکس/ برقی پتا اور اپنے دستخط کے ساتھ تاریخِ روانگی تحریر فرمائیے۔
مقالات، متعلقہ مضامین کے ماہرین کی منظوری کے بعد ہی قابلِ اشاعت قرار دیے جا سکتے ہیں جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے معیار کو پیشِ نظر رکھا جاتا ہے۔ البتہ ناقابلِ اشاعت تحریروں کی واپسی کی ذمہ داری ادارہ کی نہیں ہے۔
’’معارف مجلّہ تحقیق‘‘ کے اردو مقالات کے لیے مندرجہ ذیل حوالے (مراجع اور حواشی) کا طریقہ طے شدہ ہے۔ مصنف یا مرتب کا نام، کتاب کا نام، جلد، صفحہ نمبر، ایڈیشن، مقامِ اشاعت، ناشر، تاریخِ اشاعت۔ مثلاً (۱)اصلاحی، امین احسن، تدبر قرآن، ج۱، ص۹۹، (طبع اول)، لاہور، فاران فائونڈیشن، ۱۹۸۳ء۔ (۲) اصلاحی۔ ص۱۰۸ (۳) اصلاحی۔ ج۲، ص۸۸۔
’’معارف مجلہ تحقیق‘‘ میں مجلات و جرائد کا اندراج اِس طرح ہو گا: مثلاً (۱)منصوری، محمد اسحاق، ڈاکٹر، پروفیسر، ’’جدید عربی صحافت اور مقالہ نگاری کا ارتقا‘‘ مشمولہ سہ ماہی ’’فکر و نظر‘‘، ص:۱۷۔۲۹، شمارہ جون ۲۰۰۷ء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، انڈیا (۲) منصوری: ایضاً، ص۲۲
’’معارف مجلّۂ تحقیق‘‘ میں کتاب اور رسالہ کے حوالے کا طریقہ درج کر دیا گیا ہے، اِس کی پابندی کی جائے۔ البتہ باقی رسمیاتِ مقالہ نگاری کے لیے مروجہ معیاری طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔
عربی اور اردو زبان کے کلمات کے لیے انگریزی Transliteration دی گئی ہے۔ مقالہ نگار اسے ملحوظ رکھیں۔ البتہ اسمِ علم کو اُس طرح لکھا جائے، جس طرح خود مسمی لکھتا ہے۔ عربی کے لیے www.jaghbub.com سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
’’معارف مجلہ تحقیق‘‘ کا نام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ مجلاتِ تحقیق کی فہرست http://hec.gov.pk/journals میں دیکھا جا سکتا ہے۔