MAARIF RESEARCH JOURNAL

ISSN 2415-2315 (Online), ISSN 2221-2663 (Print)

تحقیقی مقالات میں سب سے اہم یہی ہے کہ آپ کس موضوع پر لکھ رہے ہیں بعض موضوعات ایسے ہیں کہ جن پر بالکل نہیں لکھا گیا، ایسے موضوعات پر آپ کی تحریر کی اہمیت محسوس کی جائے گی۔ بعض موضوعات ایسے ہیں کہ جن پر بہت لکھا گیا ہے۔ ایسے موضوعات پر اگر آپ بھی روایتی قسم کی باتیں لکھتے ہیں تو آپ کے مقالہ کی اہمیت محسوس نہیں کی جائے گی

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Leave a Comment

سامراجیت ’’سام راج‘‘ سے ماخوذ ہے جو ہندی زبان کا لفظ ہے اور شہنشاہی نظامِ حکومت،نو آبادیات اور ما تحت سلطنتیں رکھنے کی منصوبہ بندی کے مفہوم میں مستعمل ہے۔’’قاموسِ مترادفات‘‘ میں ’’استعمار‘‘، ’’نوآبادیاتی نظامِ حکومت‘‘ اور ’’شہنشاہیت‘‘ اس کے مترادفات کے طورپر دیے گئے ہیں۔ انگریزی میں ’’سامراجیت‘‘ کے لیے "Imperialism" اور "colonialism" کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: , , ,

Leave a Comment

جاپان میں مطالعاتِ اسلامی کی روایت بہت قدیم نہیں۔اس سے قبل کہ جاپانی مصنفین مطالعۂ اسلام میں دل چسپی لیتے، جس کی شہادت بیسویں صدی کے آغاز میں ملتی ہے، ہندوستانی انقلابی رہنما مولوی برکت اللہ بھوپالی نے جب اپنی سیاسی سرگرمیوں کے تسلسل میں وطن کو خیرباد کہااور ہندوستان سے نکل کر مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے بیسویں صدی کے اوائل میں ۱۹۰۹ء میںکچھ عرصے کے لیے جاپان کو اپنا مسکن بنایا تو وہاں مطالعۂ اسلام کا بھی آغاز کیا۔وہ وہاں ۱۹۱۴ء تک ٹوکیو میں مقیم رہ کر زبانیں سکھانے والے وہاں کے سرکاری ادارے میں، جس نے بعد میں ’’ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز‘‘ کی صورت و حیثیت اختیار کی، اردوکے استاد کی حیثیت سے منسلک ہوئے۔اس شغل کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے طلبہ میں اسلام سے موانست بھی پیدا کرنی شروع کی جس کے نتیجے میں چند افراد نے اسلام قبول کیا۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: , ,

Leave a Comment

سیرت عربی زبان کا لفظ ہے اور اس سے فعل سَارَ یَسیرُ سیرًا و تِسْیَارًا وَ مَسِیْرًا وَ مَسِیْرَۃً و سِیْرَۃً۔ باب ضربَ یَضرِبٌ سے مستعمل ہے۔ السیرۃ اسی سَارَ یَسیْرُ کا اسم ہے، سِیَرْ اس کی جمع ہے۔ سیرت کے لغوی معنی چلنا، پھرنا، جانا، عمل کرنا، سفر کرنا، مشہور ہونا، طریقہ و مذہب، سنت، حالت وہیئت، کردار، کہانی اور روش کے ہیں

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags:

Leave a Comment

گورو نانک نے ۱۴۹۹ء میں سکھ مت کی بنیاد رکھی (۵) انہوں نے عوام سے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ: کوئی ہندو نہیں ہے، کوئی مسلمان نہیں ہے، سب ایک ہی خدا کی اولاد ہیں(۶)۔ تمام انسانوں سے ایک سا سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ہر قسم کی بت پرستی، ذات پات اور فرقہ واریت کی مخالفت کی۔ انہوں نے تعلیم دی کہ خدا کو ایک مانا جائے، مذاہب کے مابین تفریق ختم کردی جائے اور اِن تمام عقائد کو یکسر ختم کر دیا جائے جو مذہبی قائدین نے عبوری طور پر پھیلائے ہیں۔ خدا سے پیار اور عقیدت ہی خدا کی رحمت کا صحیح ذریعہ بن سکتی ہے۔ عبادت گاہ وہ ہے، جس میں ہر وقت خدا کا نام لیا جائے۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Comment

گویاسائنس اورٹیکنالوجی کامطلب ہواعلم اورمہارت۔قرآن حکیم کے مطالعہ سے معلوم ہوتاہے کہ رب کائنات کی طرف سے انسان کو سب سے پہلاعلم علم الاسماء (اشیا عالم کاعلم) دیاگیاہے، اس علم سے انسان کواس لیے سرفراز کیاتاکہ انسان کائنات اوراشیا کے خواص (مجموعی طورپر جس کانام سائنس ہے) سے بخوبی آگاہ ہوکران سے فائدہ اٹھائے

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Comment

مذہب میں روحانی تربیت واصلاح کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔ مذاہب عالم میں اسلام ایسا مذہب ہے جو فکر و عمل کے توازن کے ساتھ روحانی اور جسمانی تربیت کرنے کا علم انسان کو دیتا ہے۔ نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کے فراہم کردہ نظام تربیت میں اعلیٰ انسانی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ اس عنوان پر عصری مسلمان محققین میں سے علمائے دین کا کام بالعموم اور علوم نفسیات اور علوم معاشرت کے ماہرین کا کام بالخصوص موجود ہے۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Comment

اسلامی تعاون کی تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے جس کے ارکان چار براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ تنظیم مسلم اقلیتوں کے حقوق کی بھی ترجمان ہے اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کے مفادات و تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں لوگوں کو ان کے سیاسی، معاشی، مذہبی، ثقافتی و معاشرتی حقوق حاصل ہوں اور ریاستوں کے مابین انصاف، باہمی احترام اور دوستانہ ہمسائیگی کو فروغ دینا، جس کے نتیجے میں عالمی امن، سلامتی اور ہم آہنگی پیدا ہو

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Comment

پاکستان اور امریکا کے تعلقات ۱۹۴۷ء سے قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات پر بہت کچھ کہا گیا ہے۔ ان پر شدید تنقید بھی کی گئی ہے اور ان کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ پاکستان کو ان تعلقات کے عوض جہاں کچھ فائدہ ہوا ہے وہیں بہت نقصان بھی، مگر یہ تعلقات اپنے تمام نشیب و فراز کے باوجود ابھی تک قائم ہیں۔امریکا سے تعلقات استوار کرنے کی ایک اہم وجہ برصغیر کی تقسیم تھی۔پاکستان، آزادی کے بعد سخت مشکلات سے دوچار تھا۔ بھارت کو ایک مخالف ملک سمجھا گیا حالانکہ پاکستان کے پاس نہ تو دفاع کے لیے ہتھیار تھے اور نہ ہتھیار خرید نے کے لیے رقم،ان حالات میں اسے بیرونی مدد کی شدید ضرورت تھی اور اس بیرونی مدد کے لیے امریکا کو منتخب کیا گیا۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags:

Leave a Comment

یہ بات واضح ہے کہ مقروض کی اوّلین ذمہ داری واجبات کی جلد از جلد ادائیگی ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ حق لوٹانے میں قرض خواہ ہی واحد ذمہ دار ہے یا اس کی مفلسی کی صورت میں معاشرے کے دوسرے طبقات بھی اس ذمہ داری میں شرعاًشریک ہوجاتے ہیں؟ بالفاظِ دیگر نظامِ اسلامی میں قرضوں کی تاخیرسے ادائیگی یا عدمِ ادائیگی کے خطرہ (Risk of default or late payment) کو کم کرنے کے لیے کیا خارجی عوامل (External Factors) کا عمل دخل ہے؟

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: , ,

Leave a Comment

مزارعت پر تحقیقی بحث سے پہلے مختصر لغوی تحقیق مفید رہے گی۔ مزارعۃ باب مفاعلۃ سے ہے جس کا مادہ زراعۃ ہے جس کا معنی زمین کو بونا اور کاشت کرنا ہے یا زَرعٌ ہے جس کے تین معنی ہیں اگانا،بیج زمین میں ڈالنا، کھیتی۔جب زراع کی نسبت اللہ کی طرف ہو تو اس کے معنی ہوتے ہیں اگانا اور جب اس کی نسبت انسان کی طرف ہو تو اس کے معنی ہوتے ہیںزمین میں بیج ڈالنا، تخم ریزی کرنا۔ تو مزراعۃ کے معنی ہوئے دو اشخاص کا زراعت یا زرع میںایک دوسرے کے ساتھ شریک ہونا، ایک زراعت یا زرع کے لیے زمین پیش کرتا ہے اور دوسرااپنی محنت و مشقت۔مزارعت کے مترادف حروف مخابرۃ، محاقلۃ اور کراء الارض ہیں

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Comment

امریکا نے علامہ محمد الطاہر ابن عاشورؒ کی کتاب رسالہ مقاصد شریعہ کا انگریزی ترجمہ Treatise on Maqasid Al-Shari'ah کے عنوان سے شائع کیا ہے۔ مقاصد شریعت ایک انتہائی اہم تدریسی مضمون ہے لیکن بہت کم دینی مدارس اس پر اتنی توجہ دیتے ہیں ۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: , ,

Leave a Comment

Next Page »