MAARIF RESEARCH JOURNAL

ISSN 2415-2315 (Online), ISSN 2221-2663 (Print)

تلخیص

مذکورہ مقالہ پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے۔ پانی زندگی ہے، جس کے بغیر جینے کا تصور ہی ناممکن ہے۔ پانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ماہرین کے خیال میں تیسری عالمی جنگ کی بنیادی وجہ پانی ہی ہو گی۔ پاکستان اور ہندوستان پانی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ کیونکہ دریائی پانی کی تقسیم کا تنازعہ آزادی کے ساتھ ہی دونوں ممالک کو بطور ورثہ ملا۔ پانی کے اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے کیا جانے والا سندھ طاس معاہدہ بھی آج تک اس مسئلے کو حل نہیں کر سکا۔ اس مقالے میں پانی کے اس تنازعہ اور اس سے متعلق معاہدے کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور پاکستان پر اس یکطرفہ معاہدے سے پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کتب، اخبارات و رسائل اور انٹرنیٹ سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کارفرما عوامل کا مختصراً جائزہ لیا گیا ہے۔

Download (PDF, 855KB)

January 1st, 2014

Posted In: Issue 07, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *