اسلامی حوالے سے تعلیم کے عمل کا جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ علم ہمارے دین کا محوری نقطہ ہے اور اسلام کی ساری تعلیمات اسی سر چشمہ سے پھوٹتی ہیں۔ ہمارے ہاں تعلیم ایک جزوی یا ذیلی سا شعبہ نہیں بلکہ پورے نظام حیات پرمحیط ہے۔ فلاسفہ اسلام نے تعلیم کو ہمیشہ اسی تناظر میں رکھا اور اسے صرف بعض مہارتوں پر دسترس حاصل کرنے یا کائنات میں ایک مؤثر مقام حاصل کرنے اور مادی طور پر توانا بننے کی کوشش قرار نہیں دیا۔ ان کے ہاں تعلیم ایک مستقل مکتب فکر نظر آتا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ تعلیم کو عام طو رپر انفرادی کردار کی عظمت، سائنسی شعور و ادراک نشوونما، تسخیر کائنات کے عظیم محرک اور قرب خداوندی کے لیے ایک اہم ذریعے کا درجہ دیتے ہیں۔
read more
Shahzad chana December 1st, 2014
Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL
Tags: / تعلیم, برصغیر, مسلم مفکرین
Leave a Comment
نئے عالمی نظام اور امریکی ایجنڈے کے تحت پورے عالمِ اسلام میں عموماً اور سرزمینِ پاکستان میں خصوصاً دوسری بڑی منفی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے تعلیمی نصابوں کو تبدیل کرنے اور انہیں لبرل بنانے کا کام بھی زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بطورِ انسانیت تمام انسان برابر ہیں لہٰذا بہت زیادہ بنیاد پرستی پھیلانے اور دوسرے مذاہب کے خلاف تعصبات کو جنم دینے والے مضامین کو درسی کتابوں سے نکال دینا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ گزشتہ سالوں میں سلطان صلاح الدین ایوبی اور حضرت عائشہ صدیقہؓ کے بارے میں مضامین اور بعض حمدیہ نظمیں بھی خارج از نصاب کر دی گئی ہیں
read more
MAARIF RESEARCH JORNAL July 1st, 2012
Posted In: Issue 04, MAARIF RESEARCH JOURNAL
Tags: / تعلیم, اسرائیلی تعلیمی نصاب, تعلیمی نصاب
Leave a Comment
کسی بھی قوم کی تعلیمی حکمت عملی کی اساس، اس کے بنیادی نظریات اور تصورات پر قائم ہوتی ہے۔ یہ بات عیاں ہے کہ علم ہر تخلیق کی کنجی ہے۔ تعلیم ذہنوں کو جلا دیتی ہے، خیالات کو متحرک کرتی ہے اور انسان میں تخلیق وایجاد کا جذبہ بیدار کرتی ہے، قوت اختراع کو جگاتی ہے اور عمل کی اہلیت بڑھاتی ہے۔ وجود میں خوابیدہ گہری تخلیقی قوتوں کو جگاتی ہے اور بروئے کار لاتی ہے۔ تخلیقی ذہنوں میں تخلیقی امنگوں کے ولولے پیدا کرتی ہے۔ ہر قوم کے عروج میں اس قسم کی تعلیم نے اعلیٰ کردار ادا کیا ہے۔ علم سے بے بہرہ قومیں آہستہ آہستہ زوال پذیر ہوتی گئیں اور پھر ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے مٹ گئیں
read more
Shahzad chana July 1st, 2012
Posted In: Issue 04, MAARIF RESEARCH JOURNAL
Tags: / تعلیم
Leave a Comment