پاکستانی معیشت پر سر مایہ دارانہ اور اشتراکی نظام کے اثرات نمایاں رہے ہیں۔ صدر ایوب خان کی معاشی عدم مساوات کی پالیسی کی وجہ سے دولت چندسرمایہ کاروں کے ہاتھوں میں مرتکز ہو کر رہ گئی تھی۔ ان کے بعد وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکے دورحکومت میں دولت کی منصفانہ تقسیم کے لیے اشتراکی فکر کے تحت صنعتوں کو قومی تحویل میں لیا گیا۔لیکن ان کی اس پالیسی سے ارتکاز دولت میں کمی اورمعاشی شعبوں کی کارکردگی میں بہتری کی بجائے کرپشن،اقرباء پروری اور نااہل افراد کی تقرری کی وجہ سے معاشی نمو میں بھی کمی رہی اور دولت کی تقسیم بھی غیر منصفانہ ہوئی۔ صدر ضیاء الحق کے دور میں ڈی نیشنلائزیشن کی پالیسی کو اپنایا گیا۔ نوے کی دہائی میںا سٹرکچرل ایڈ جسٹمنٹ پروگرام(۱) کے تحت نج کار ی کے عمل میں تیزی آئی۔پاکستان میں بہت سے اداروں کی نج کاری ہو چکی اور یہ عمل جاری ہے لیکن پاکستانی معیشت کے لیے نج کاری کی پالیسی سود مند ثابت نہ ہو سکی۔
read more
Atifa Gulzar, سعدیہ گلزار December 1st, 2014
Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL
Tags: پاکستان, قومی تحویل, نج کاری
Leave a Comment
زکوٰۃ اسلامی مالیاتی پالیسی کا اہم آلہ ہے،جس کا استعمال معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔نظام زکوٰۃ کے نفاذ سے نہ صرف اللہ کی رضاکا حصول ممکن ہے بلکہ معاشی خو شحالی بھی ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے عطا کر دہ رزق کو، اللہ کا نائب ہو نے کی حیثیت سے اس کو ضرورت مندوں کی کفالت پر خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حاکم ریاست کی ذمہ داری ہے وہ ز کوٰ ۃ کو سرکاری سطح پر جمع کر واکے مستحقین میں تقسیم کر وائے
read more
سعدیہ گلزار January 1st, 2013
Posted In: Issue 05, MAARIF RESEARCH JOURNAL
Tags: پاکستان, زکوٰۃ, زکوٰۃ آرڈیننس
Leave a Comment