MAARIF RESEARCH JOURNAL

ISSN 2415-2315 (Online), ISSN 2221-2663 (Print)

جاپان میں مطالعاتِ اسلامی کی روایت بہت قدیم نہیں۔اس سے قبل کہ جاپانی مصنفین مطالعۂ اسلام میں دل چسپی لیتے، جس کی شہادت بیسویں صدی کے آغاز میں ملتی ہے، ہندوستانی انقلابی رہنما مولوی برکت اللہ بھوپالی نے جب اپنی سیاسی سرگرمیوں کے تسلسل میں وطن کو خیرباد کہااور ہندوستان سے نکل کر مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے بیسویں صدی کے اوائل میں ۱۹۰۹ء میںکچھ عرصے کے لیے جاپان کو اپنا مسکن بنایا تو وہاں مطالعۂ اسلام کا بھی آغاز کیا۔وہ وہاں ۱۹۱۴ء تک ٹوکیو میں مقیم رہ کر زبانیں سکھانے والے وہاں کے سرکاری ادارے میں، جس نے بعد میں ’’ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز‘‘ کی صورت و حیثیت اختیار کی، اردوکے استاد کی حیثیت سے منسلک ہوئے۔اس شغل کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے طلبہ میں اسلام سے موانست بھی پیدا کرنی شروع کی جس کے نتیجے میں چند افراد نے اسلام قبول کیا۔

read more

December 1st, 2014

Posted In: Issue 08, MAARIF RESEARCH JOURNAL

Tags: , ,

Leave a Comment