ی ملاحوں کے پاس نہ صرف جہاز تھے بلکہ وہ بحری معرکہ ا ٓرائیوں کے تمام اسرار و رموز سے بھی آگاہ تھے۔ان میں سب سے زیادہ نامور اور بہادر خیر الدین بارباروس ثانی تھا(۵)۔ بارباروس کی کاوشوں کے نتیجہ میں شمالی افریقہ کی چھوٹی چھوٹی ریاستیں بالخصوص الجزائر، تیونس اور طرابلس سلطنت عثمانیہ کے زیر اقتدار آگئیں نتیجۃً ان ریاستوں کے دلیر و ماہر ملاح، مضبوط و زبردست بیڑے، مستحکم قلعے اور وسیع بندرگاہیں سلطنت کے زیرِ سایہ وزیرِ تصرف آگئے