آج پاکستان میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمتی قرآن مجید اور سنت رسول اللہﷺ کی واضح سادہ، معقول اور مدلل تعلیمات سے دوری اور روگردانی کی وجہ سے بنی اسرائیل (یہود و نصاریٰ) کی طرح دینی زوال و انحطاط اور اخلاقی پستی کے سبب جادو ٹونے، تعویذ گنڈوں اور طلسمات اور عملیات کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ عمل کے بجائے دین و دنیا کے سارے کام عملیات اور منتروں کے ذریعہ انجام دینا چاہتے ہیں